سورة النمل - آیت 61

أَمَّن جَعَلَ الْأَرْضَ قَرَارًا وَجَعَلَ خِلَالَهَا أَنْهَارًا وَجَعَلَ لَهَا رَوَاسِيَ وَجَعَلَ بَيْنَ الْبَحْرَيْنِ حَاجِزًا ۗ أَإِلَٰهٌ مَّعَ اللَّهِ ۚ بَلْ أَكْثَرُهُمْ لَا يَعْلَمُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا وہ جس نے زمین کو قرار گاہ بنایا (١) اور اس کے درمیان نہریں جاری کردیں اور اس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو سمندروں کے درمیان روک بنا دی (٢) کیا اللہ کے ساتھ اور کوئی معبود بھی ہے؟ بلکہ ان میں سے اکثر کچھ جانتے ہی نہیں۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

بھلا یہ بھی تو بتلائو کہ کس نے زمین کو تمہارے ٹھیرنے کی جگہ بنایا اور اس کے بیچ میں قدرتی طور پر دریا جاری کئے اور اس پر بڑے بڑے اٹل پہاڑ پیدا کئے اور درمیان دو (میٹھے اور کھارے) سمندروں کے روک کردی کہ میٹھا کڑوا پانی الگ رہتا ہے کیا اس صفت میں کوئی اور معبود بھی اللہ کے ساتھ ہے کوئی نہیں بلکہ بہت سے ان مشرکوں میں سے جانتے نہیں یونہی بے علمی اور جہالت سے باپ دادا کی تقلید پر چلے جاتے ہیں