سورة الفرقان - آیت 39

وَكُلًّا ضَرَبْنَا لَهُ الْأَمْثَالَ ۖ وَكُلًّا تَبَّرْنَا تَتْبِيرًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم نے ان کے سامنے مثالیں بیان کیں (١) پھر ہر ایک کو بالکل ہی تباہ و برباد کردیا (٢)۔

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اور ہر ایک کیلئے مثالیں بتلائیں اور طرح طرح سے سمجھایا مگر وہ کسی طرح نہ مانے آخر کار ہمارا غضب بھڑکا اور ہم نے سب کا ستیاناس کردیا