سورة الفرقان - آیت 36
فَقُلْنَا اذْهَبَا إِلَى الْقَوْمِ الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا فَدَمَّرْنَاهُمْ تَدْمِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور کہہ دیا کہ تم دونوں ان لوگوں کی طرف جاؤ جو ہماری آیتوں کو جھٹلا رہے ہیں۔ پھر ہم نے انھیں بالکل ہی پامال کردیا۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
پھر ہم نے دونوں کو کہا جائو اس قوم کی طرف جنہوں نے ہمارے حکموں کو نہیں مانا یعنی فرعون اور اس کی قوم کی طرف چنانچہ وہ گئے جن کا مختصر قصہ یہ ہے کہ وہ آخر تک تکذیب ہی پر اڑے رہے پس ہم نے ان سب کو تباہ کردیا