سورة الفرقان - آیت 27
وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَىٰ يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس دن ظالم شخص اپنے ہاتھوں کو چبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول اللہ کی راہ اختیار کی ہوتی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
اس روز ظالم اپنے ہاتھ کاٹے گا اور افسوس سے کہے گا کاش کہ میں رسول اللہﷺ کے ساتھ دین کاراستہ اختیار کرتا تو آج میری یہ بری گت نہ ہوتی