سورة الفرقان - آیت 26

الْمُلْكُ يَوْمَئِذٍ الْحَقُّ لِلرَّحْمَٰنِ ۚ وَكَانَ يَوْمًا عَلَى الْكَافِرِينَ عَسِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اس دن صحیح طور پر ملک صرف رحمٰن کا ہی ہوگا اور یہ دن کافروں پر بڑا بھاری ہوگا

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

اس روز ظاہر باطن کی اصلی حکومت صرف اللہ مہربان کی ہوگی مگر باوجود اس کے کہ اللہ اللہ کی صفت رحمانیت کا ظہور ہوگا تاہم کافروں پر وہ دن بڑا ہی سخت ہوگا کیونکہ دنیا میں ان کی شرارت حد سے متجاوز ہوچکی ہوگی