سورة الفرقان - آیت 22

يَوْمَ يَرَوْنَ الْمَلَائِكَةَ لَا بُشْرَىٰ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُجْرِمِينَ وَيَقُولُونَ حِجْرًا مَّحْجُورًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس دن یہ فرشتوں کو دیکھ لیں گے اس دن ان گناہگاروں کو کوئی خوشی نہ ہوگی (١) اور کہیں گے یہ محروم ہی محروم کئے گئے (٢)

تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری

یہ جانتے نہیں کہ فرشتوں کا نزول اور دکھائی دینا دو طرح سے ہوتا ہے یا تو مرتبہ نبوت ہوتا ہے یا بمرثیہ ہلاکت جو بوقت موت نظر آتے ہیں نبوت کا درجہ تو ان کو ملنے سے رہا البتہ موت کا وقت باقی ہے سو جس روز یعنی موت کے وقت یہ لوگ فرشتوں کو دیکھیں گے تو اس روز ان مجرموں کیلئے مژدہ نہ ہوگا بلکہ سخت روئیں گے اور کہیں گے کہ دور دور دفع فرشتوں کی ڈرائونی صورتیں دیکھ کر چاہیں گے کہ کسی طرح یہ بدوضع صورتیں ہمارے سامنے سے ہٹجائیں