سورة المؤمنون - آیت 70
أَمْ يَقُولُونَ بِهِ جِنَّةٌ ۚ بَلْ جَاءَهُم بِالْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَارِهُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یا یہ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے (١) بلکہ وہ تو ان کے پاس حق لایا ہے۔ ہاں ان میں اکثر حق سے چڑنے والے ہیں (٢)۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
کیا باوجود دیکھنے معجزات کرامات اور پانے تاثیر صحبت کے یہ لوگ کہتے ہیں کہ اسے جنون ہے جب ہی تو تمام لوگوں کی مخالفت کر رہا ہے نہیں بلکہ وہ رسول سچی تعلیم ان کے پاس لایا ہے اور ان میں سے اکثر لوگ سچائی کو ناپسند کرتے ہیں