سورة مريم - آیت 54
وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ إِسْمَاعِيلَ ۚ إِنَّهُ كَانَ صَادِقَ الْوَعْدِ وَكَانَ رَسُولًا نَّبِيًّا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اس کتاب میں اسماعیل (علیہ السلام) کا واقعہ بھی بیان کر، وہ بڑا ہی وعدے کا سچا تھا اور تھا بھی رسول اور نبی۔
تفسیر ثنائی - ثنا اللہ امرتسری
(54۔55) اور اس کے علاوہ کتاب قرآن میں حضرت اسماعیل (علیہ السلام) کو یاد کر بے شک وہ بھی ایک جواں مرد وعدے کا سچا اور رسول اور نبی تھا بڑی خوبی اس میں یہ تھی کہ اپنے مالک کے ارشادات کی پوری تعمیل کرتا تھا اور اپنے اہل اور متعلقین کو احکام اللہ کا عموما اور نماز اور زکوٰۃ کا خصوصا حکم کرتا تھا۔ اور اپنے پروردگار کے نزدیک بڑا ہی پسندیدہ اور مقبول تھا