سورة الانعام - آیت 163

لَا شَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھ کو اسی کا حکم ہوا ہے اور میں سب ماننے والوں میں سے پہلا ہوں (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بلکہ﴿وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ ﴾” اور مجھے اسی (اخلاص) کا حکم دیا گیا ہے۔“ یعنی حتمی حکم اور اس حکم کی تعمیل کئے بغیر میں اس کی ذمہ داری سے عہدہ برآ نہیں ہوسکتا﴿وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ﴾” اور میں سب سے اول فرماں بردار ہوں۔“ یعنی اس امت میں، پہلا مسلمان ہوں۔