سورة الانعام - آیت 67
لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ ۚ وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہر خبر (کے وقوع) کا ایک وقت ہے جلد ہی تم کو معلوم ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ لِّكُلِّ نَبَإٍ مُّسْتَقَرٌّ﴾” ہر خبر کے لئے ایک وقت مقرر ہے۔“ یعنی ہر خبر کے استقرار کا ایک وقت اور ایک زمانہ ہے جس سے وہ آگے پیچھے نہیں ہوسکتی ﴿وَسَوْفَ تَعْلَمُونَ﴾ ” اور تم کو عنقریب معلوم ہوجائے گا۔“ یعنی جس جس عذاب کی تمہیں وعید سنائی گئی ہے تم اسے عنقریب جان لو گے۔