سورة الانعام - آیت 66
وَكَذَّبَ بِهِ قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ ۚ قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ہے حالانکہ وہ یقینی ہے۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَكَذَّبَ بِهِ﴾” اور اس کو جھٹلایا۔“ یعنی قرآن کو جھٹلایا ﴿قَوْمُكَ وَهُوَ الْحَقُّ﴾ ” آپ کی قوم نے، حالانکہ وہ حق ہے“ اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں ﴿قُل لَّسْتُ عَلَيْكُم بِوَكِيلٍ ﴾” کہہ دیجیے ! میں تم پر داروغہ نہیں ہوں“ کہ تمہارے اعمال کی نگرانی کروں اور اس پر تمہیں بدلہ دوں میں تو صرف پہنچانے والا اور ڈرانے والا ہوں۔