سورة الانعام - آیت 24
انظُرْ كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ ۚ وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ذرا دیکھو تو انہوں نے کس طرح جھوٹ بولا اپنی جانوں پر اور جن چیزوں کو وہ جھوٹ موٹ تراشا کرتے تھے وہ سب غائب ہوگئے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿انظُرْ ﴾ ”دیکھئے“ یعنی ان پر اور ان کے احوال پر تعجب کرتے ہوئے دیکھئے ﴿كَيْفَ كَذَبُوا عَلَىٰ أَنفُسِهِمْ﴾ ” کیسے جھوٹ بولا انہوں نے اپنے پر“ یعنی انہوں نے ایسا جھوٹ باندھا کہ۔۔۔ اللہ کی قسم !۔۔۔ اس کا خسارہ اور انتہائی نقصان انہی کو پہنچے گا ﴿وَضَلَّ عَنْهُم مَّا كَانُوا يَفْتَرُونَ ﴾ ”اور کھو گئیں ان سے وہ باتیں جو وہ بنایا کرتے تھے“ یعنی وہ شریک جو وہ گھڑا کرتے تھے اور سمجھتے تھے کہ وہ بھی اللہ تعالیٰ کے ساتھ الوہیت میں شریک ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی اس افترا پردازی سے بالا و بلند تر ہے۔