سورة المآئدہ - آیت 10
وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جن لوگوں نے کفر کیا اور ہمارے احکام کو جھٹلایا وہ دوزخی ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَالَّذِينَ كَفَرُوا وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا ﴾” اور جنہوں نے کفر کیا اور ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔“ یعنی انہوں نے ان آیات کی تکذیب کی جو حق مبین پر دلالت کرتی ہیں حالانکہ ان آیات نے حقائق کو بیان کردیا تھا﴿أُولَـٰئِكَ أَصْحَابُ الْجَحِيمِ﴾ ” وہ جہنمی ہیں۔“ وہ جہنم کے ساتھ اس طرح لازم رہیں گے جس طرح دوست دوست کے ساتھ لازم رہتا ہے۔