سورة الكافرون - آیت 3

وَلَا أَنتُمْ عَابِدُونَ مَا أَعْبُدُ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ تم عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ﴾ ” اور جس کی میں عبادت کرتا ہوں اس کی تم عبادت نہیں کرتے۔ “ کیونکہ اللہ تعالیٰ کے لیے تمہاری عبادت میں تمہارا خلاص معدوم ہے ۔اللہ تعالیٰ کے لیے تمہاری عبادت جو شرک سے مقرون ہے، عبادت نہیں کہلا سکتی۔ اس جملے کو مکرر بیان کیا تاکہ اول عدم وجود فعل پر دلالت کرے اور دوسرا اس امر پر دلالت کرے کہ یہ ان کا وصف لازم بن گیا تھا۔