سورة الهمزة - آیت 9

فِي عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ ان پرہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ﴾ دروازوں کے پیچھے بڑے بڑے ستونوں میں تاکہ وہ اس سے باہر نہ نکل سکیں۔ ﴿كُلَّمَا أَرَادُوا أَن يَخْرُجُوا مِنْهَا أُعِيدُوا فِيهَا﴾(السجدہ :۳۲؍۲۰) ” جب بھی وہ اس آگ سے نکلنا چاہیں گے، اسی میں لوٹا دیے جائیں گے۔“ ہم اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے عفو اور عافیت کا سوال کرتے ہیں۔