سورة القارعة - آیت 9

فَأُمُّهُ هَاوِيَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس کا ٹھکانا ہاویہ (جہنم) ہے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَاُمُّہٗ ہَاوِیَۃٌ﴾ تو اس کاٹھکانا اور مسکن جہنم ہوگا جس کے ناموں میں سے ایک نام الھاویہ ہے ، جہنم اس کے لیے بمنزلہ ماں کے ہوگا جو اپنے بیٹے کو ساتھ ساتھ رکھتی ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿إِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا﴾( الفرقان: ۲۵؍۶۵) ” بے شک جہنم کا عذاب تو چمٹ جانے والا ہے ۔“ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا دماغ جہنم میں گرے گا ، یعنی اس کو سر کے بل جہنم میں گرایاجائے گا۔