سورة الزلزلة - آیت 3

وَقَالَ الْإِنسَانُ مَا لَهَا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انسان کہنے لگے گا اسے کیا ہوگیا ہے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقَالَ الْاِنْسَانُ﴾ جب انسان اس عظیم واقعے کو دیکھے گا جو زمین کو پیش آئے گا تو کہے گا ﴿ مَا لَہَا ﴾ یعنی اسے کیا حادثہ پیش آگیا؟