سورة البينة - آیت 7

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُولَٰئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہ لوگ بہترین خلائق ہیں (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اُولٰیِٕکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِ﴾ ”بے شک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے، وہ مخلوق میں سب سے بہتر ہیں۔“ کیونکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کی عبادت کی اور اس کی معرفت حاصل کی اور وہ دنیا وآخرت کی نعمتوں سے فوز یاب ہوئے۔