سورة البينة - آیت 3

فِيهَا كُتُبٌ قَيِّمَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جن میں صحیح اور درست احکام ہوں۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لیے صحیفوں کے بارے میں فرمایا:﴿ فِيهَا﴾ ان صحیفوں میں ﴿ کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ﴾ سچی خبریں اور عدل پر مبنی احکام ہیں جو حق اور راہ راست کی طرف راہ نمائی کرتے ہیں ۔ جب ان کے پاس یہ واضح دلیل آجاتی ہے تب اس وقت طالب حق اور وہ شخص جس کا مقصد طلب حق نہیں ہے، دونوں واضح ہوجاتے ہیں ۔ پس جو کوئی ہلاک ہوتا ہے تو دلیل ہے ہلاک ہوتا ہے اور جو کوئی زندہ رہتا ہے تو دلیل سے زندہ رہتا ہے۔