سورة القدر - آیت 3

لَيْلَةُ الْقَدْرِ خَيْرٌ مِّنْ أَلْفِ شَهْرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

شب قدر ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَیْلَۃُ الْقَدْرِ ڏ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ﴾ یعنی قدر کی رات فضیلت میں ایک ہزار مہینے کے برابر ہے۔ وہ عمل جو شب قدر میں واقع ہوتا ہے ، ایک ہزار مہینے میں جو شب قدر سے خالی ہوں ، واقع ہونے والے عمل سے بہتر ہے ۔ یہ ان امور میں سے ہے جن پر خرد حیران اور عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس ضعیف القوٰ ی امت کو ایسی رات سے نوازا جس کے اندر عمل ایک ہزار مہینوں کے عمل سے بڑھ کر ہے ، یہ ایک ایسے معمر شخص کی عمر کے برابر ہے جسے اسی سال سے زیادہ طویل وعمر دی گئی ہو۔