سورة العلق - آیت 14
أَلَمْ يَعْلَم بِأَنَّ اللَّهَ يَرَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اس نے نہیں جانا کہ اللہ تعالیٰ اسے خوب دیکھ رہا ہے۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَلَمْ یَعْلَمْ بِاَنَّ اللّٰہَ یَرٰی﴾ ” کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ اسے دیکھتا ہے ۔ “ جو عمل وہ کرتا اور جو فعل وہ سرانجام دیتا ہے؟ اگر وہ اپنے حال پر جما رہا تو اس کو وعید سنائی، پس فرمایا : ﴿کَلَّا لَیِٕنْ لَّمْ یَنْتَہِ﴾جو کچھ وہ کہتا اور کرتا ہے اگر اس سے باز نہ آیا ﴿ ڏ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِیَۃِ﴾توہم اس کی پیشانی کوبڑی سختی سےپکڑیں گے اور یہ اسی کی مستحق ہے،کیونکہ یہ