سورة العلق - آیت 12
أَوْ أَمَرَ بِالتَّقْوَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یا پرہیزگاری کا حکم دیتا ہو۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَوْ اَمَرَ ﴾ یا دوسروں کو حکم دیتا ہو ﴿ بِالتَّقْوَىٰ ﴾”تقوی کا“ ۔ کیا یہ اچھی بات ہے کہ ایسے شخص کو روکا جائے جس کا یہ وصف ہے ؟ کیا اس کو روکنا اللہ تعالیٰ کے ساتھ سب سے بڑی دشمنی اور حق کے خلاف جنگ نہیں؟ کیونکہ نہی کارخ صرف اسی کی طرف ہوتا ہے جو فی نفسہ ہدایت پر نہیں ہوتا یا وہ دوسروں کو تقوٰی کے خلاف حکم دیتا ہے۔