سورة التين - آیت 8
أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں کا حاکم نہیں ہے۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَلَیْسَ اللّٰہُ بِاَحْکَمِ الْحٰکِمِیْنَ﴾ ” کیا اللہ سب سے بڑا حاکم نہیں ہے؟ “ کیا اس کی حکمت تقاضا کرتی ہے کہ مخلوق کو بے کار اور مہمل چھوڑ دیا جائے ، ان کو حکم دیا جائے نہ کسی چیز سے روکاجائے ، ان کو ثواب عطا کیا جائے نہ عذاب دیاجائے؟ یا وہ جس نے بنی نوع انسان کو کئی مراحل میں پیدا کیا، ان کو اتنی نعمتوں، بھلائیوں اور احسانات سے نوازا جن کو وہ شمار نہیں کرسکتے ، بہترین طیریقے سے ان کی پرورش کی، ضرور ان کو اس گھر کی طرف لوٹائے گا جو ان کاٹھکانا اور ان کی غایت وانتہا ہےجس کا وہ قصد کرتے ہیں اور جس کی طرف وہ ارادہ رکھتے ہیں۔