سورة الشرح - آیت 3

الَّذِي أَنقَضَ ظَهْرَكَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے تیری پیٹھ توڑ دی تھی۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿الَّذِیْٓ اَنْقَضَ﴾ ” جس نے توڑ رکھا تھا۔“ یعنی بوجھل کیا ہوا تھا۔ ﴿ ظَہْرَکَ﴾ ” آپ کی کمر کو۔“ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ﴿ لِّيَغْفِرَ لَكَ اللّٰـهُ مَا تَقَدَّمَ مِن ذَنبِكَ وَمَا تَأَخَّرَ ﴾( الفتح :48؍2) ” تاکہ جو گناہ آپ سے پہلے سرزد ہوئے اور جو پیچھے سرزد ہوئے ، ان سب کو اللہ بخش دے۔“