سورة الليل - آیت 5

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس نے دیا (اللہ کی راہ میں) اور ڈرا (اپنے رب سے)۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

بنا بریں اللہ تعالیٰ نے عمل کرنے والوں کو فضیلت دی اور ان کے اعمال کا وصف بیان فرمایا : ﴿فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰی وَاتَّقٰی﴾” تو جس نے (اللہ کے راستے میں ) مال دیا۔ “ یعنی اسے جن مالی عبادات کا حکم دیا گیا تھا، مثلا: زکوۃ، نفقات، کفارات، صدقات اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنا اور بدنی عبادات، مثلا: نماز ، روز وغیرہ اور وہ عبادات جو مالی اور بدنی عبادات کی مرکب ہیں ،مثلا : حج اور عمرہ وغیرہ انہیں ادا کیا۔ ﴿ وَاتَّقَىٰ ﴾ اور وہ ان امور محرمہ اور مختلف قسم کے گناہوں سے بچتا رہا جن سے اسے روکا گیا تھا۔