سورة الشمس - آیت 11
كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(قوم) ثمود نے اپنی سرکشی کے باعث جھٹلایا۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ كَذَّبَتْ ثَمُودُ بِطَغْوَاهَا﴾ ثمود نے اپنی سرکشی ،حق کے مقابلے میں تکبر اور اللہ کے رسولوں کی نافرمانی کرکے تکذیب کی۔