سورة البلد - آیت 14
أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یا بھوکے کو کھانا کھلانا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَوْ اِطْعٰمٌ فِیْ یَوْمٍ ذِیْ مَسْغَبَۃٍ﴾ یا سخت بھوک کے دن، سخت حاجت کے وقت ان لوگوں کو کھانا کھلانا جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں،جیسے: ﴿یَّـتِیْمًـا ذَا مَقْرَبَۃٍ﴾ ”یتیم رشتے دارکو۔“ اس کا یتیم ہونا، محتاج اور رشتے دار ہونا، یہ سب امور اس میں یکجا ہیں۔