سورة البلد - آیت 11

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

سو اس سے نہ ہوسکا کہ گھاٹی میں داخل ہوتا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَۃَ﴾ یعنی وہ گھاٹی میں داخل ہوا نہ اس کو عبور کیا، کیونکہ وہ اپنی خواہشات نفس کی پیروی کرنے والا ہے اور یہ گھاٹی اس کے لیے بہت سخت ہے۔