سورة الفجر - آیت 25

فَيَوْمَئِذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهُ أَحَدٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس آج اللہ کے عذاب جیسا عذاب کسی کانہ ہوگا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَیَوْمَیِٕذٍ لَّا یُعَذِّبُ عَذَابَہٗٓ اَحَدٌ﴾ ” پس اس دن کوئی اللہ کے عذاب کی طرح عذاب نہیں دے گا۔“ اس شخص کو جس نے اس دن کو مہمل جانا اور اس کے لیے عمل کوفراموش کردیا۔