سورة الفجر - آیت 8
الَّتِي لَمْ يُخْلَقْ مِثْلُهَا فِي الْبِلَادِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جس کی مانند کوئی قوم ملکوں میں پیدا نہیں (١) ہوئی۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿الَّتِیْ لَمْ یُخْلَقْ مِثْلُہَا فِی الْبِلَادِ﴾ یعنی تمام شہروں میں طاقت اور سختی میں ، قوم عاد جیسا کوئی نہ تھا۔ جیسا کہ ان کے نبی حضرت ہود علیہ السلام نے ان سے فرمایا : ﴿ وَاذْكُرُوا إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاءَ مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً فَاذْكُرُوا آلَاءَ اللّٰـهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾( الاعراف :7؍69) ” اور یاد کرو جب اللہ نے تمہیں قوم نوح کے بعد خلیفہ بنایا ، اور ڈیل ڈول میں تمہیں خوب تنومند کیا۔ پس اللہ کی نعمتوں کا یاد کرو ، شاید کہ تم فلاح پاؤ۔“