سورة الفجر - آیت 5

هَلْ فِي ذَٰلِكَ قَسَمٌ لِّذِي حِجْرٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

کیا ان میں عقلمند کے واسطے کافی قسم ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ہَلْ فِیْ ذٰلِکَ ﴾ان مذکورہ چیزوں میں ﴿قَسَمٌ لِّذِیْ حِجْرٍ﴾ عقل مند کے لیے قسم ہے؟ ہاں ، اس میں سے کچھ چیزیں ہی اس شخص کے لیے کافی ہیں جو دل بیدار رکھتا ہے اور متوجہ ہو کر کان لگا کر سنتا ہے۔