سورة الغاشية - آیت 2

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہونگے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جہنمیوں کے وصف میں فرمایا : ﴿وُجُوْہٌ یَّوْمَیِٕذٍ﴾ اس دن یعنی قیامت کے دن بہت سے چہرے ﴿خَاشِعَۃٌ﴾ ذلت، فضیحت اور رسوائی کی وجہ سے جھکے ہوئے ہوں گے۔