سورة الأعلى - آیت 11
وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(ہاں) بد بخت اس سے گریز کرے گا۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
رہے وہ لوگ جو نصیحت سے فائدہ نہیں اٹھاتے تو اللہ تعالیٰ نے ان الفاظ میں ان کا ذکر کیا ہے۔ ﴿وَیَتَجَنَّبُہَا الْاَشْقَی الَّذِیْ یَصْلَی النَّارَ الْکُبْرٰی ﴾” ا ور بدبخت پہلو تہی کرے گا جو بڑی آگ میں داخل ہوگا۔“ اور یہ بھڑکائی ہوئی آگ ہے جو دلوں سے لپٹ جائے گی۔