سورة الأعلى - آیت 7
إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
مگر جو کچھ اللہ چاہے، وہ ظاہر اور پوشیدہ کو جانتا ہے۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِلَّا مَا شَاءَ اللّٰہُ ﴾” مگر جو اللہ چاہے۔“ اور اس کی حکمت کا تقاضا کرے کہ کسی مصلحت اور حکمت بالغہ کی بنا پر آپ کو فراموش کرادے ﴿ اِنَّہٗ یَعْلَمُ الْجَـہْرَ وَمَا یَخْفٰی﴾ ” بے شک وہ ظاہر اور پوشیدہ کا جانتا ہے۔“ اور اس میں سے یہ بھی ہے کہ وہ جانتا ہے کہ اس کے بندوں کے لیے کیا درست ہے ، اس لیے وہ جو چاہتا ہے مشروع کرتا ہے اور جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے۔