سورة الطارق - آیت 15

إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّہُمْ﴾ یعنی رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی تکذیب کرنے والے ﴿ یَکِیْدُوْنَ کَیْدًا﴾ ” سازشیں کرتے ہیں۔ “ تاکہ اپنی سازش کے ذریعے سے حق کو روک دیں اور باطل کی مدد کریں۔