سورة البروج - آیت 19
بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(کچھ نہیں) بلکہ کافر جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿بَلِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فِیْ تَکْذِیْبٍ﴾ بلکہ کفار تکذیب اور عناد پر جمے ہوئے ہیں۔ آیات الہٰی ان کو کوئی فائدہ دیتی ہیں نہ نصیحتیں ان کے کسی کام آتی ہیں۔