سورة البروج - آیت 16
فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو چاہے اسے کر گزرنے والا ہے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ﴾ وہ جب بھی کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کر گزرتا ہے اور جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تو کہہ دیتا ہے: ہوجا۔ تو وہ ہوجاتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی ایسی ہستی نہیں کہ وہ جو کچھ چاہے کرلے۔ اگر مخلوق کسی چیز کا ارادہ کرتی ہے تو لازمی طور پر اس کے ارادے کے کچھ معاون ہوتے ہیں اور کچھ اس سے روکنے والے ہوتے ہیں ، جبکہ اللہ تعالیٰ کے ارادے کا کوئی معاون ہے نہ مانع۔