سورة البروج - آیت 13

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہی پہلی مرتبہ پیدا کرتا ہے وہی دوبارہ پیدا کرے گا۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِنَّہٗ ہُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیْدُ﴾ یعنی وہ تخلیق کی ابتدا کرنے اور اس کا اعادہ کرنے میں متفرد ہے ، اس میں کوئی ہستی اس کی شریک نہیں۔