سورة الانشقاق - آیت 3
وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب زمین کھینچ کر پھیلا دی جائے گی (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِذَا الْاَرْضُ مُدَّتْ﴾ ” اور جب زمین پھیلا دی جائے گی۔“ یعنی زمین کانپے گی اور ڈر جائے گی ، اس کے پہاڑ ریزہ ریزہ ہوجائیں گے اور اس پر موجود عمارتیں اور علامتیں ڈھا دی جائیں گی اور زمین کو ہموار اور برابر کردیا جائے گا ۔اللہ تعالیٰ زمین کو اس طرح پھیلا دے گا جس طرح چمڑے کو پھیلایا جاتا ہے حتیٰ کہ وہ بہت وسیع ہوجائے گی، جس میں (اللہ تعالیٰ کے حضور حساب کتاب کے لیے ) کھڑے ہونے کے لیے لوگوں کی کثرت کے باوجود پوری گنجائش ہوگی ۔ پس زمین ہموار چٹیل میدان بن جائے گی جس میں تجھے کوئی نشیب و فراز نظر نہیں آئے گا۔