سورة المطففين - آیت 25

يُسْقَوْنَ مِن رَّحِيقٍ مَّخْتُومٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یہ لوگ سر بمہر خالص شراب پلائے جائیں گے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یُسْقَوْنَ مِنْ رَّحِیْقٍ﴾ یہ رحیق تمام شرابوں میں سب سے عمدہ اور سب سے لذیذ شراب ہے جو انہیں پلائی جائے گی ﴿مَّخْتُوْمٍ﴾ یہ خالص شراب سر بمہر ہوگی۔