سورة الإنفطار - آیت 19

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

(وہ ہے) جس دن کوئی شخص کسی شخص کے لئے کسی چیز کا مختار نہ ہوگا، اور (تمام تر) احکام اس روز اللہ کے ہی ہوں گے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَوْمَ لَا تَمْلِکُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَـیْــــًٔا ﴾ اس روز کوئی کسی کے کام نہیں آئے گا، خواہ وہ اس کا قریبی رشتہ دار یا مخلص دوست ہی کیوں نہ ہو۔ ہر ایک کو خود اپنی پڑی ہوگی ،وہ کسی اور کی نجات کا طلب گار نہ ہوگا۔ ﴿وَالْاَمْرُ یَوْمَیِٕذٍ لِّلّٰہِ﴾ اس روز تمام تر حکم اللہ ہی کا ہوگا۔ وہی بندوں کے درمیان فیصلہ کرے گا اور مظلوم کا حق ظالموں سے لے کر دے گا۔ واللہ اعلم