سورة التكوير - آیت 26

فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

پھر تم کہاں جا رہے ہو (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَاَیْنَ تَذْہَبُوْنَ﴾ ” پھر تم کدھر جارہے ہو؟ “ یعنی تمہارے دل میں یہ بات کیسے آئی اور تمہاری عقل کہاں چلی گئی کہ تم نے حق کو جو صداقت کے بلندترین درجے پر ہے، بمنزلہ جھوٹ قرار دے دیا جو سب سے گھٹیا، سب سے رذیل اور سب سے اسفل باطل ہے ، کیا یہ حقائق کو بدلنے کے سوا کچھ اور ہے؟