سورة التكوير - آیت 11
وَإِذَا السَّمَاءُ كُشِطَتْ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاِذَا السَّمَاءُ کُشِطَتْ﴾ ” اور جب آسمان کی کھال کھینچ لی جائے گی۔“ یعنی آسمان کو زائل کردیا جائے گا، جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ﴿ يَوْمَ تَشَقَّقُ السَّمَاءُ بِالْغَمَامِ ﴾ (الفرقان :25؍25) ” جس روز آسمان بادلوں کے ساتھ پھٹ جائے گا۔“ نیز فرمایا : ﴿ يَوْمَ نَطْوِي السَّمَاءَ كَطَيِّ السِّجِلِّ لِلْكُتُبِ ﴾(الانبیا :21؍104)جس روز ہم آسمانوں کو یوں لپیٹ دیں گے جس طرح اوراق کا دفتر لپیٹ دیتے ہیں۔ اور فرمایا ﴿ وَالْأَرْضُ جَمِيعًا قَبْضَتُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَالسَّمَاوَاتُ مَطْوِيَّاتٌ بِيَمِينِهِ ﴾( الزمر:39؍67) ”قیامت کے روز تمام زمین اس کی مٹھی میں ہوگی اور آسمان اس کے د ائیں ہاتھ پر لپٹے ہوئے ہوں گے۔