سورة التكوير - آیت 7

وَإِذَا النُّفُوسُ زُوِّجَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب جانیں (جسموں سے) ملا دی جائیں گی (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاِذَا النُّفُوْسُ زُوِّجَتْ﴾ ” اور جب روحیں ملا دی جائیں گی ۔ “ یعنی ہر صاحب عمل کو اسی جیسے صاحب عمل کا ساتھی بنا دیا جائے گا۔ پس ابرابر کو ابرار کے ساتھ، فجار کو فجار کے ساتھ جمع کردیا جائے گا، اہل ایمان کو حوروں کے ساتھ جوڑے جوڑے بنا دیا جائے گا اور کفار کو شیاطین کے ساتھ۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد کے مانند ہے : ﴿ وَسِيقَ الَّذِينَ كَفَرُوا إِلَىٰ جَهَنَّمَ زُمَرًا ﴾( الزمر :39؍71) ” اور کفار کو گروہ گروہ بنا کر جہنم کی طرف لے جایا جائے گا۔ “ ﴿ وَسِيقَ الَّذِينَ اتَّقَوْا رَبَّهُمْ إِلَى الْجَنَّةِ زُمَرًا ﴾( الزمر :39؍73) ” اور ان لوگوں کو جو اپنے رب سے ڈرتے رہے، گروہ گروہ بنا کر جنت کی طرف لے جایاجائے گا۔“﴿ احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ ﴾( الصافات:37؍22)” ان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کا ارتکاب کیا اور ان کے ہم جنسوں کو اکٹھا کرو۔“