سورة التكوير - آیت 5

وَإِذَا الْوُحُوشُ حُشِرَتْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور جب وحشی جانور اکھٹے کئے جائیں گے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس معنی کے مطابق ہر نفیس مال ﴿وَاِذَا الْوُحُوْشُ حُشِرَتْ﴾ ” اور جب وحشی جانور اکٹھے کیے جائیں گے۔“ یعنی قیامت کے روز جمع کیے جائیں گے تاکہ اللہ تعالیٰ ان میں سے ایک کو دوسرے سے قصاص لے کر دے اور بندے اس کے کمال عدل کا مشاہدہ کریں حتیٰ کہ وہ بے سینگ بکری کو سینگ والی بکری سے قصاص دلائے گا ، پھر اس سے کہا جائے گا کہ مٹی ہوجا۔