سورة عبس - آیت 38

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ مُّسْفِرَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس دن بہت سے چہرے روشن ہونگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس وقت مخلوق دو گروہوں میں منقسم ہوجائے گی : خوش بختوں کا گروہ اور بد بختوں کا گروہ۔ رہے خوش بخت لوگ تو ان کے چہرے اس روز ﴿ مُّسْفِرَۃٌ﴾ ” روشن ہوں گے۔“ یعنی ان کے چہروں پر مسرت اور تروتازگی نمایاں ہوگی ، کیونکہ انہیں اپنی نجات اور نعمتوں سے فیض یاب ہونے کے بارے میں معلوم ہوگیا ہوگا۔