سورة النازعات - آیت 45
إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آپ تو صرف اس سے ڈرتے رہنے والوں کو آگاہ کرنے والے ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرُ مَنْ يَخْشَاهَا﴾ یعنی آپ کی تنبیہ کا فائدہ صرف اسی شخص کو ہوتا ہے جو اس گھڑی کی آمد سے ڈرتا اور اللہ تعالیٰ کے حضور کھڑا ہونے سے خائف ہے ۔ پس یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے سب سے اہم چیز اس کے لیے تیاری اور اس کے لیے عمل ہے۔ جو کوئی قیامت پر ایمان نہیں رکھتا تو وہ اس کی پروا نہیں کرتا اور نہ وہ اس تکلیف میں پڑتا ہے ، کیونکہ یہ ایسا تعنت ہے جو تکذیب اور عناد پر مبنی ہے اور جب سائل اس حال کو پہنچ جائے تو اس کے بارے میں جواب دینا عبث ہے، احکم الحاکمین اس عبث کام سے منزہ ہے۔