سورة النازعات - آیت 22
ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پھر پلٹا دوڑ دھوپ کرتے ہوئے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ ثُمَّ اَدْبَرَ یَسْعٰی﴾” پھر لوٹ گیا اور تدبیریں کرنے لگا۔ “یعنی حق کا مقابلہ اور اس کے خلاف جنگ میں جدوجہد کرنے لگا۔