سورة النازعات - آیت 16

إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جب کہ انہیں ان کے رب نے پاک میدان طویٰ میں پکارا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِذْ نَادٰیہُ رَبُّہٗ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًی﴾ ” جب ان کے رب نے انہیں پاک میدان طوٰی میں پکارا۔“ یہ وہ مقام ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام سے کلام کیا ، انہیں رسالت سے سرفراز فرمایا ، انہیں وحی کے ساتھ مبعوث کیا اور انہیں اپنے لیے چن لیا۔