سورة النبأ - آیت 38

يَوْمَ يَقُومُ الرُّوحُ وَالْمَلَائِكَةُ صَفًّا ۖ لَّا يَتَكَلَّمُونَ إِلَّا مَنْ أَذِنَ لَهُ الرَّحْمَٰنُ وَقَالَ صَوَابًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جس دن روح اور فرشتے صفیں باندھ کھڑے ہونگے تو کوئی کلام نہ کرسکے گا مگر جسے رحمٰن اجازت دے دے اور وہ ٹھیک بات زبان سے نکالے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿اِلَّا مَنْ اَذِنَ لَہُ الرَّحْمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا﴾ یعنی کوئی شخص بات نہیں کرسکے گا مگر دو شرطوں کے ساتھ۔ اول :جسے اللہ تعالیٰ بات کی اجازت دے۔ ثانی: اور وہ جو بات کرے وہ ٹھیک ہو۔